: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۱۱؍جولائی (اعتمادنیوز)ناندیڑ ضلع کے نائیگاؤں تعلقہ کے انتر گاؤں میں گزشتہ رات ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ۔ گاؤں کا رہنے والا پرلہاد توڑے (۴۵سال ) اس نے رات ۲؍بجے کے قریب اپنے ہی مکان میں اپنی بیوی جیا بائی (۴۰سال ) کا کلہاڑی سے گلا کاٹ کر قتل کرڈالا ۔ اس کے بعد پرلہاد نے اپنے ۱۱؍سالہ لڑکا ہنمنت پر بھی کلہاڑی سے وار کرکے اُسے قتل کرڈالا ۔ بیوی اور لڑکے کو قتل کرنے کے بعد پرلہاد کلہاڑی لے کر اپنے کھیت گیا اور وہاں پر سوئے ہوئے اپنے بڑے بھائی اشوک توڑے (۵۰سال ) پر بھی کلہاڑی سے کئی وار کرکے اسے قتل کردیا ۔ اسی دوران وہاں پر اشوک توڑے کا لڑکا نارائن
(۳۰سال ) جاگ گیا تو پرلہاد نے اس پر بھی حملہ کیا مگر وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔ پرلہاد نے تینوں کوقتل کرکے خود بھی زہر پی لیا ۔ قتل کی واردات کی اطلاع ملنے کے بعد فوری کنٹور پولس وہاں پہنچی ۔ زخمی نارائن توڑے کو دواخانہ میں شریک کیا گیاتھا اور ساتھ ہی قاتل پرلہاد کو بھی دواخانہ میں شریک کیا گیاہے ۔ پرلہاد توڑے کے خلاف کنٹور پولس اسٹیشن میں قتل ، اقدام قتل اور خودکشی کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس واردات کے بعد سارے گاؤں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ حالانکہ کچھ دن قبل ہی پڑوسی تعلقہ دھرم آباد میں بھی ایک نوجوان نے اپنی بیوی اور دو کمسن بچوں کو قتل کیاتھا ۔ وہاں پر بھی تین لوگوں کے قتل کی واردات پیش آئی تھی ۔ اب نائیگاؤں تعلقہ میں ایک ہی گھر کے تین لوگوں کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔